انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
آئندہ ہفتہ ہونے والی عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ کے لیے اسرائیلی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انڈونیشیا کے جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جمناسٹکس ٹیم چیمپئن شپ میں شریک نہیں ہو سکے گی۔ سینئر قانونی امور کے وزیر یوسرل احزا مہندرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مذہبی اور سماجی گروہوں کے اعتراضات کے بعد کیا گیا ہے، اور انڈونیشیا اپنی پالیسی پر قائم ہے کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔