لاہور پولیس نے فلک جاوید کی گرفتاری مانگ لی

لاہور (کرائم  رپورٹر)لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کی گرفتاری مانگ لی، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے (کل)13 اکتوبر کو طلب کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ملزمہ کو شواہد کی روشنی میں نامزد کیا ، اس سے تفتیش درکار ہے، عدالت جیل سے ملزمہ فلک جاوید کو طلب کرے جس پر عدالت نے ملزمہ کو کوٹ لکھپت جیل سے 13 اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔دو مقدمات میں گرفتار ملزمہ فلک جاوید کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔