میڑو بس سروس چوتھے روز بھی بند، شہری مشکلات کا سامنا

میڑو بس سروس چوتھے روز بھی بند، شہری مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔

میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا، جس کے بعد سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد بس سروس کی عدم دستیابی نے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق، ابھی تک کسی بھی جانب سے میڑو بس سروس کو کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ میڑو بس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انتظامیہ سے کلیئرنس ملے گی، سروس کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔علاقہ مکینوں اور شہریوں کی جانب سے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جلد از جلد سروس بحال کی جائے تاکہ روزمرہ کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔