شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں دستخط کیے گئے
کراچی(آئی این پی )کراچی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ا نفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور اسپورٹس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے دو اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئییگئے، جن کا مقصد نوجوانوں کی ترقی، تکنیکی مہارتوں کے تبادلے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ یہ معاہدے گزشتہرات گورنر ہائوس کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران طے پائے جن پر سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق بھی شریک ہوئے۔مفاہمتی یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک نے آئی ٹی تعلیم، نوجوانوں ے تبادلے کے پروگرامز، مشترکہ تربیتی اقدامات اور کھیلوں کے مقابلوں میں تعاون پر اتفاق کیا تاکہ مہارتوں کے فروغ اور عوامی روابط کو بڑھایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو عوامی خیرسگالی میں جڑا تاریخی رشتہ قرار دیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں اشتراک نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا