پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کا شیڈول اعلان، تمام میچز راولپنڈی میں ہوں گے

پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کا شیڈول اعلان، تمام میچز راولپنڈی میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہو رہا ہے اور تمام میچز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تمام میچز کا انعقاد شام چھ بجے کیا جائے گا۔ ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، اور سیریز کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔پی سی بی کے مطابق، سری لنکن اور زمبابوے بورڈز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فائنل سمیت تمام میچز صرف پنڈی میں ہی منعقد ہوں گے۔یہ فیصلہ میچز کے انعقاد میں سہولت، شائقین کی شرکت اور سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔