کچہریوں، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی:ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبے بھر کی سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور دیگر امور کے حوالے سے اہم ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید مو?ثر بنانے، دہشتگرد و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں، چینی پراجیکٹس، جوڈیشل کمپلیکسز اور حساس مقامات پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچہریوں، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی اہم روٹس اور مقامات پر کومبنگ و سرچ آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ عدالتی کمپلیکسز، چینی پراجیکٹس اور ججز رہائشگاہوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تمام جوڈیشل کمپلیکسز کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے کر فول پروف پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور کوریج کا دائرہ کار بھی تمام عدالتی کمپلیکسز تک بڑھا دیا گیا ہے