28 سالہ نوجوان گھر میں قتل

قصور(خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر پھول نگر کی حدود میں ٹھٹی اوتاڑ کے مقام پر نامعلوم ملزموں نے 28 سالہ علی رضا کو گھر میں فائر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں، لا ش تحویل میں لے کر کارروائی جاری ہے