غزہ امن معاہدہ ٹوٹنے کا امکان:خفیہ امریکی رپورٹ

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلی عہدے دار غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے ٹوٹنے کے امکانات پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ امریکی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے کئی اہم نکات پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ہیں اور اس کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل موجود نہیں، جس سے معاہدے کے مستقبل پر غیر یقینی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔