تعلیمی بورڈ کی انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ کے بجائے بیوروکریسی کی تقرری ہوگی ،تجویز تیار
لاہور(خصوصی رپورٹ) تعلیمی بورڈز کو بھی بیوروکریسی کے ماتحت کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا۔ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کی سیٹ پر بیوروکریٹ تعینات ہوگا۔ تفصیل کے مطابق مطابق تعلیمی بورڈ کی انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ کے بجائے بیوروکریسی کی تقرری ہوگی۔ اس سے قبل دونوں پوسٹوں پر کالج اور سکولوں کے اساتذہ کی تقرری ہوتی تھی۔دونوں پوسٹوں کو این کیڈر میں تبدیلی کیا جائے گا۔این کیڈر میں تبدیلی سے دونوں پوسٹیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت چلی جائیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تجویزتیار کرلی۔کابینہ سے منظوری کے بعد تقرریوں کا عمل شروع ہوگا۔بورڈز ملازمین کی جانب سے تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔اس وقت 9میں سے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کا چارج متعلقہ ڈویڑن کے کمشنر کے پاس ہے۔