اساتذہ کو لائسنس کے اجرا کی تیاری

محکمہ سکول ایجوکیشن نے  کام  مکمل کرلیا، گریڈز کی بنیاد پر  لائسنس جاری کئے جائیں گے،9 اضلاع میں تربیت ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹیچرز لائسنسنگ پر کام مکمل کرلیا،اساتذہ کو گریڈز کی بنیاد پر ٹیچنگ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق پی ا?ئی ٹی بی ، مائیکرو سافٹ اور برٹش کونسل کے تعاون سے اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔صوبہ بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کو قائد اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔ٹریننگ پنجاب کے 9 اضلاع میں قائم سنٹرز میں دی جائے گی۔ ٹریننگ کے ذریعے اساتذہ کو سافٹ سکلز سکھائی جائیں گی۔ٹریننگ کے بعد ماہانہ گریڈز کی بنیاد پر ٹیچنگ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل 4 ما? کم گریڈز لینے والے اساتذہ کو جرمانہ بھی کیا جائے گا، پالیسی کی حتمی منظوری صوبائی وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد دی جائے گی۔