ساندہ رنگ روڈ پر خراب ٹرک کھڑا تھا ، بس ٹکرانے سے 6افراد زخمی بھی ہوئے ، پولیس تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ رنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس سڑک پر کھڑے خراب چھوٹے ٹرک سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے بتایاگیا ہے کہ ساندہ رنگ روڈ پر ڈرائیور نے لوڈ مزدا خراب ہونے پر سڑک کنارے کھڑا کر رکھا تھاکہ اس دوران تیز رفتار مسافر بس نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس اور ریسکیو نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی مسافر بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے بس کے تین افراد کو گرفتار کرلیا پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا