پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 690 ڈالر پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔