رائے عامہ جائزے میں پیٹرول قیمتوں میں اضافے بارے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں ہر تین میں سے دو امریکیوں کے خیال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ کیوں کی۔ یہ بات برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور رائے عامہ پر تحقیق کرنے والی کمپنی اپسوس کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے ۔سروے میں شریک تقریبا 66 فیصد افراد نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوجی مداخلت کے اہداف واضح طور پر بیان نہیں کیے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی سا اضافہ ہوا ہے، جو اس سے قبل ان کی صدارت کے دوران اپنی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔چار روز تک جاری رہنے والے رائے عامہ کے اس جائزے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔رائٹرز کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے ایک تہائی افراد ریپبلکن تھے جبکہ باقی تقریبا سبھی ڈیموکریٹس تھے۔سروے کے نتائج کے مطابق ہر پانچ میں سے چار امریکیوں کو آئندہ عرصے میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔