نواز شریف کا کوئی ایک جواب دکھادیں جو اس نے مودی کو دیا ہو؟ علیمہ خان

نواز شریف کا کوئی ایک جواب دکھادیں جو اس نے مودی کو دیا ہو؟ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مودی کے خلاف مظاہرے پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، لیکن ہمیں مودی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں صرف پاکستان سے غرض ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ لوگ جنگ کو پی ایس ایل کا میچ سمجھ رہے ہیں، لیکن جنگیں اناؤں پر شروع ہوتی ہیں اور ملکوں کو تباہ کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ کی مزید تیاری کرنی چاہیے کیونکہ مودی ہمارے حملوں کا جواب ضرور دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کو جیل میں ڈالا وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ اگر ججز ان کے کیسز لگائیں تو آدھے گھنٹے میں عمران خان باہر آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تنہا کیا جا رہا ہے، یہ فوج نہیں بلکہ شخصیات کر رہی ہیں۔بعد ازاں، علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ پاکستانی قوم کس جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی۔ عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ردعمل بہت اہم ہوتا ہے، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے اور اس وقت غصے میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی انتقام لے گا، آپ لوگوں کو الرٹ رہنا ہے۔علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے بتایا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لاء ختم کر دیا ہے، جس سے ججز اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے ملک کا تماشا بنا دیا گیا ہے۔