6 اور 7 مئی کو بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری شہید: آئی ایس پی آر

6 اور 7 مئی کو بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری شہید: آئی ایس پی آر

پاکستانی شہریوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت، 40 افراد شہید، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت میں 40 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ شہداء میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جب کہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔بھارتی حملے میں پاکستان کے 11 فوجی جوان بھی شہید ہو گئے، جن میں پاک فوج کے 6 اور پاک فضائیہ کے 5 جوان شامل ہیں۔

 اس حملے میں 78 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن "بنیانِ مرصوص" کے تحت بھارتی اہداف پر حملے کیے۔ پاک فوج نے معرکہ میں دشمن کو بھرپور جواب دیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ اگر بھارتی فوج نے ایسی کوئی مہم جوئی کی، تو پاکستان اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔