پیرس (آئی این پی ) فرانس کے مرکزی بینک کے گورنر فرانسوا ویلروئے ڈی گالو نے ملک کی مالی صورتِ حال کے پیشِ نظر خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے نئی سبسڈیز متعارف کرانے سے گریز کیا جائے۔فرانسیسی مرکزی بینک کے گورنر فرانسوا ویلروئے ڈی گالو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مزید پیسے نہیں ہیں