کینیڈا کا ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

 کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کی حمایت کرتا ہے:وزیراعظم
اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے  کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا، کینیڈا کا موقف واضح ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرا ن جنگ سے متعلق بیان میں   مار ک کارنی نے کہا کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کی ضرورت کی حمایت کرتا ہے۔کینیڈین وزیرِ اعظم کا  کہنا ہے کہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ موقف تلاش کریں گے۔