لاہور: رمضان کے دوران مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، مارکیٹ میں من مانی قیمتیں
لاہور میں رمضان المبارک کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 730 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ صافی گوشت 800 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ چکن بون لیس کی قیمت بھی 1000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ، سرکاری نرخنامے کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے ہے، لیکن بازار میں انڈے مہنگے بیچے جا رہے ہیں۔
لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پیاز درجہ اول 50 روپے، آلو 55 روپے، ٹماٹر 55 روپے، سبز مرچ 115 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک کی قیمت 365 روپے، دیسی لہسن کی قیمت 610 روپے، فارمی کھیرے کی قیمت 55 روپے، میتھی کی قیمت 45 روپے، بینگن 60 روپے، پھول گوبھی 40 روپے اور شلجم 30 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔