اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیرِ صدارت کیس کی سماعت کی گئی، تاہم علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس موقع پر پولیس رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہ کی جا سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔