ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے،سیلاب متاثرہ 120سڑکیں بھی بنا چکے
سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا:وزیراعلی کا تقریب سے خطاب
کراچی (آئی این پی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارے پاس 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے۔کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کوکابینہ نے حلف اٹھایاتھا، آج ایک سال مکمل ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا،کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کررہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے،رونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے،سیلاب متاثر 120سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔