2ہزار 100 سے زائد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں

شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ٹرانسپورٹرز ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں:مرزا فاران بیگ 
لاہور(کرائم رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر سفر کرنا ممنوع گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 2ہزار 100 سے زائد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹر کو 15 لاکھ 93 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے ترجمان ٹریفک کے مطابق چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر 600 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیاچالان کے باوجود خطرناک سفر کے عمل کو دہرانے پر 194 ڈرائیورز کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کیا گیاایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق پیسوں کے لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے خطرناک سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹریفک پولیس کی اگاہی مہم جاری ہے۔شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ٹرانسپورٹرز ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔