30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ، لاروا بر آمد ہونے پر گھر پرریڈ سٹیکر لگایا جائے گا
لاہور ( خصوصی رپورٹ)لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 40 مریضوں رپورٹ ہو چکے ہیں ،بتایا گیا ہے ،لاہور میں 30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں جو خطرے کی علامت ہیں ، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران ماہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی چاہئے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد کریں جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا بر آمد ہوا وہاں پر ریڈ سٹیکر لگایا جائے گا۔