لاہور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم ملزم رجب بٹ عبوری ضمانت پر رہا ہونے کے باعث پیش نہیں ہوا۔ملزم کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عمرے پر ہونے کے سبب جونئیر وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ سماعت دونوں فریقین کی رضا مندی سے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے اور ملزم پہلے ہی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر چکا ہے۔