پاکپتن (خصوصی رپورٹ) شہر کے رہائشی علاقے محلہ پیر کوٹ میں گھر میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک ایک نوجوان لڑکی کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اوروہ شدید جھلس گئی۔ ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ چولہے سے بھڑکنے کے باعث لگی۔