خواتین کیلئے مساوی، محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے:خواتین کے قومی دن پر پیغام
اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے ملکی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ان کی معاشی و سیاسی شمولیت پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہ قومی اسمبلی میں خواتین اراکین قانون سازی کے عمل میں فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ ویمن پارلیمنٹری کاکس خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان خواتین کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اہم قانون سازی کر رہی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔