چکوال: گاؤں گھگھ میں ایک خاتون مبینہ طور پر قید کیے جانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، خاتون کے بھائی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، خاتون کو مبینہ طور پر جائیداد کی لالچ میں رشتے داروں نے دو سال سے ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ پولیس کو ایک گمنام خط موصول ہوا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چھاپہ مارا۔پولیس حکام کے مطابق، خاتون کی لاش 8 سے 10 دن پرانی ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔