ترقی پانیوالے انسپکٹرز کی تعیناتی آئی جی پنجاب نے خصوصی اختیار ات استعمال کرتے ہوئے کی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 23انسپکٹرز کو ضلع لاہور الاٹ کر دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انسپکٹرز کو ضلع بدر کیا جاتا ہے لیکن آئی جی پنجاب نے خصوصی اختیار ات استعمال کرتے ہوئے مذکورہ انسپکٹرز کو ضلع لاہور ہی الاٹ کر دیا۔انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 6ایس ایچ اوزاور5انچارج انویسٹی گیشن سمیت23انسپکٹرز شامل ہیں ۔ضلع لاہور الاٹ ہونے کے بعد مذکورہ انسپکٹرز کو سی سی پی او آفس کلوز کیا گیا جن میں ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون عمران گجر، ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عاصم ، ایس ایچ او کاہنہ فاروق اعظم سمیت دیگر جبکہ انچارج انویسٹی گیشنز میں انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹائون نبیلہ کوثر، انچارج انویسٹی گیشن مناواں محمد تنویر ،انچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا شرجیل اعوان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے باوجود لاہور پولیس کے افسران نے کلوز ہونے والے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کو تاحال کلوز لائن نہیں کیا ہے۔