لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مصطفی ٹاؤن پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹائون کے رہائشی عامر عرف ککو اور یاسر نے شہری کاشف کیساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر راہ گیر 2 شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان عامر عرف ککو اور یاسرکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔