ماسکو نے امریکی قیدی کو رہا کر دیا

 واشنگٹن (آئی ین پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک رکن کے دورے روس کے بعد ماسکو نے امریکی قیدی کو رہا کر دیا، اس بارے میں وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے منشیات کے الزام میں 2021 سے جیل میں بند امریکی شہری مارک فوگل کی رہائی کو تبادلے کے ایک حصے کے طور پر یقینی بنایا ہے۔