لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں حادثات کی شرح 12 روز کے دوران 47 فیصد کم ہوگئی، جس سے ٹریفک ڈسپلن میں نمایاں بہتری بھی ریکارڈ کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق گزشتہ 12 روز سے لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین پر عمل درآمد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا اور حادثات کی روک تھام ہے۔ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ حادثات میں کمی کی بنیادی وجہ ٹریفک ڈسپلن کا بہتر ہونا ہے۔