رشوت خورلیسکو اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم لیسکو سب ڈویڑن آفس کوٹ عبدالمالک میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے بجلی بل تصحیح کرانیکی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔