کینیا:خاتون کادرخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگانے کا ریکارڈ

چیلنج کے دوران ایک موقع ایسا آیا  جب تروفینا متھونی سو گئیں لیکن ساتھیوں نے انہیں جگادیا
نیروبی(آئی این پی ) کینیا کی ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ایک درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ مقامی میڈیا  رپورٹ کے مطابق تروفینا متھونی کا یہ پرامن احتجاج اہم ہے کیونکہ یہ تمام اختلافات کو نظرانداز کرتا ہے ۔ رپورٹ  کے مطابق   تروفینا متھونی کا پچھلا ریکارڈ 48 گھنٹے کا تھا۔  اس چیلنج کے لیے کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے نیری قصبے کے سرکاری احاطے میں ایک مقامی درخت کا انتخاب کیا۔  رپورٹ میں  بتایا   گیاکہ اس چیلنج کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ تروفینا متھونی تقریبا سو گئی تھیں لیکن ان کے حامیوں نے انہیں جگایا۔