بجلی چوروں کا ایس ڈی او پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر ایس ڈی او محمد قدیر پر تشدد کا واقعہ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے نوٹس لینے کے بعد باغبانپورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزم غلام علی، غلام مرتضی اور مدثرکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ ایس ڈی او عثمان قدیر کی مدعیت میں نامزد ملزم میاں طاہر، صدام حسین اور 10/12 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔