سونا2300 روپے تولہ مہنگا

کراچی (آئی این پی )پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا  ۔جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔