یہ فیصلہ کر لیں اب چوروں کیساتھ بیٹھیں گے یا اب ہم چور نہیں رہے عرفان صدیقی

سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہو سکتے‘انہوں نے نکتہ نظربدل لیا حالات ناسازگارہوں توچوروں سے ہاتھ ملانے میں حرج نہیں
جیلوں میں ایک لاکھ قیدی پڑے ہوئے ہیں، کیا حکومت کے پاس اختیار ہے  قانون اور عدالتی عمل کو ایک طرف رکھ کر دروازے کھول دے
 اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا ہے  سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہو سکتے، یہ فیصلہ کر لیں اب چوروں کیساتھ بیٹھیں گے یا اب ہم چور نہیں رہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ کہتے آئے ہیں ہم نے چوروں سے بات نہیں کرنی، پہلے پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ کیا ہم اب بھی چورہیں یا نہیں۔ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کر لیں اب چوروں کیساتھ بیٹھیں گے یا اب ہم چور نہیں رہے یا انہوں نے نکتہ نظربدل لیاکہ حالات ناسازگارہوں توچوروں سے ہاتھ ملانے میں حرج نہیں۔انھوں نے واضح کہا کہ شرائط سے بندھی اورسول نافرمانی کی تلوارلٹکی ہو تو بات نہیں ہوگی، سول نافرمانی کی باتیں چھوڑکرکہیں راستے بندہوچکے مذاکرات کریں پھر ہم تیارہیں اور اگر وہ ڈاکوئوں سے ہاتھ ملانے کیلیے تیارہیں توراستے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ایک لاکھ قیدی پڑے ہوئے ہیں، کیا حکومت کے پاس اختیار ہے کہ قانون اور عدالتی عمل کو ایک طرف رکھ کر دروازے کھول دے۔