بجلی پول سے گر کر شہری ہلاک

 48سالہ شوکت علی فقیر پول سے لائٹس اتار رہا تھا، گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڈ اجتماع چوک کے قریب الیکٹرک پول سے گر کر 48 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق شوکت علی فقیر پول سے لائٹس اتار رہا تھا کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے لاش پولیس کے حوالے کردی۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی