اقبال ٹاؤن میں 10 سے 15 افراد نے دکان پر دھاوا بول کر لاکھوں کا نقصان کیا

اقبال ٹاؤن میں 10 سے 15 افراد نے دکان پر دھاوا بول کر لاکھوں کا نقصان کیا

اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک مارکیٹ میں معمولی تلخ کلامی پر بڑا تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، واقعہ مقصود علی نامی دکاندار کی دکان پر پیش آیا جہاں 10 سے 15 افراد نے زبردستی دکان میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔مقصود علی کے مطابق، یہ جھگڑا طارق پلازہ کریم بلاک میں ہوا، جہاں ہونے والی لڑائی کے دوران مبینہ طور پر ملزمان نے تشدد کیا اور وہ اور ان کا ورکر مصطفیٰ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے سبب دکان کو سخت نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔مزید برآں، متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دکان سے تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار روپے بھی لوٹ لیے ہیں۔ واقعے کے بعد مقصود علی نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ مقدمہ درج کریں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کا جلد حل نکالا جا سکے۔ علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے اس نوعیت کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔