ٹیرف تنازع کے بیچ آئندہ ماہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات متوقع

ٹیرف تنازع کے بیچ آئندہ ماہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات متوقع

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ماہ نیویارک کا دورہ کریں گے تاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں شرکت کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ وہ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔رپورٹس کے مطابق مودی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں تجارتی امور زیر بحث آئیں گے، اور بھارت کی جانب سے ٹیرف پر اتفاق رائے کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا جا سکتا ہے۔’انڈیا ٹوڈے‘ اور ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق، اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مسائل کو حل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی آخری ملاقات فروری 2025ء میں ہوئی تھی۔