پولیس کارروائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے سگیاں قبرستان میں مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کو دفناد یا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی 10 نامعلوم افراد کی لاشوں کی امانتاً تدفین کر دی گئی۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے ملنے والی لاشوں میں تھانہ داتا دربار، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن، تھانہ مسلم ٹاؤن، تھانہ نشتر کالونی، تھانہ اچھرہ، تھانہ باغبانپورہ، تھانہ لوئر مال، تھانہ غالب مارکیٹ جبکہ تھانہ شادمان سے دو لاشیں شامل ہیں۔ پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں کی مدد سے ان سب کی تدفین سگیاں قبرستان میں کر دی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث انہیں امانتاً دفنایا گیا۔