عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے، پنجاب حکومت مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھی ہے
ڈری ہوئی حکومت ہے‘ میرے اوپر عمران خان کا پیغام پہنچانے کے الزامات لگائے ہوئے ہیں
راولپنڈی(آئی این پی )سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دیدیں گے۔ ان کو آرڈر ہونا ہے کہ مجھے سزا ہونی ہے، عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے ۔ آج اڈیالہ جیل عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے ۔ ہم 1 بجے اڈیالہ جیل باہر پہنچیں گے۔ہمیں ملاقات اجازت نہ دی گئی تو روڈ پر ہم بہنیں بیٹھ کر انتظار کریں گی، بانی پی ٹی آئی نے 26نومبر کی کال 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دی تھی اس ترمیم کے تحت 17نشستوں والی جماعت کو اقتدار میں بٹھایا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے قانون کی حکمرانی،عدلیہ کی آزادی کے لئے 26نومبر احتجاج کی کال دی تھی26ویں ترمیم کے ذریعے عوام کا حق حکمرانی ختم کر دیا گیا 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججز لگا کر سزائیں دیں گئیں۔26نومبر کے مقدمہ میں مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام عوام تک پہنچایا یہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں