ذیشان روکھڑی نے بھی پرفارم کیا، شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریبات کو یادگار بنا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے سعودی عرب کے شہروں دمام، ریاض اور جدہ میں تین کامیاب میوزیکل شوز پیش کیے، جن میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان شوز میں گلوکارہ حمیرا ارشد کے ساتھ گلوکار ذیشان روکھڑی نے بھی پرفارم کیا اور اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تینوں شہروں میں پاکستانی شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریبات کو یادگار بنا دیا۔ حمیرا ارشد کی پرفارمنس کو شرکا ء نے خوب سراہا اور موسیقی سے بھرپور ان محافل میں پاکستانی فنکاروں سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔