عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں، جس کی بڑی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی منظوری کو قرار دیا جا رہا ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی معیشت اور صارفین کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی:
میڈیا رپورٹس کے مطابق:

جون کے لیے امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
برطانوی خام تیل (Brent Crude) کے جولائی کے سودے 3.84 فیصد کمی کے ساتھ 59.08 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
اوپیک پلس کا اہم اعلان:
اوپیک پلس (OPEC+) نے جون 2025 کے لیے تیل کی یومیہ پیداوار میں 4 لاکھ 11 ہزار بیرل کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مارکیٹ میں رسد میں اضافے کا باعث بنا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ پر اثرات:
اقتصادی ماہرین کے مطابق:

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی مہنگائی کے دباؤ میں کمی کا اشارہ دے سکتی ہے۔درآمدی بل میں کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک بشمول پاکستان کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔البتہ طویل مدتی رجحانات کا انحصار جغرافیائی صورتحال، عالمی طلب اور دیگر معاشی عوامل پر ہوگا۔