صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے علامہ اقبال پر لکھی جانے والی بہترین کتاب کو دیا جاتا ہے، اور اس کی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔اس سال، 2021 میں لکھی جانے والی ڈاکٹر محمد عارف خان کی کتاب کو صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور اقبال اکادمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی گئی۔یاد رہے کہ صدر مملکت اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔