اسرائیلی فوج کا لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج کا لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج نے لبنان کی وادیٔ بقاع میں فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد مقامات پر تباہی اور جانی نقصان ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شاہمر اور مشغرہ کو ملانے والے پلوں پر بمباری کی، جبکہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد شہید ہوئے۔بیروت میں گزشتہ شب 2 شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں اور آج صبح مزید 2 دھماکے سنائی دیے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کس مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے لبنان میں اہداف پر حملے کرنے کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق جمعے کو لبنان میں زخمی ہونے والے امن دستے انڈونیشین تھے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی حکام نے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔