فیصل آباد، ملتان :دو سائبر گینگز کے 9 کارندے گرفتار

ملزم کوریئر نمائندے اور سرکاری اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹتے تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر ) این سی سی آئی اے پنجاب کا صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، دو خطرناک سائبر گینگز کے 9 کارندے گرفتارکرلئے، ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فیصل آباد اور ملتان میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد سے بدنام زمانہ اوڈ گینگ کے 6 ارکان گرفتارکئے، ڈائریکٹر محمد علی وسیم کے مطابق ملزم کوریئر نمائندے بن کر واٹس ایپ ہیک کرتے اور شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے۔ این سی سی آئی اے ملتان کی بھی بڑی کارروائی، فیک ٹک ٹاک فنانشل اسسٹنس اور ہنی ٹریپ گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزم سرکاری اہلکار بن کر مالی امداد کا جھانسہ دیتے اور خواتین کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لیتے تھے۔ اس کارروائی میں متاثرہ خاتون سے 39 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔