بھارت میں نوجوان کی خودکشی، خاندان کا الزام بیوی کے تعلقات کو قرار

بھارت میں نوجوان کی خودکشی، خاندان کا الزام بیوی کے تعلقات کو قرار

حیدرآباد، بھارت: 36 سالہ ٹیک ملازم ایس سیتھارام ریڈی نے جھیل میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس کی لاش 9 فروری کو برآمد ہوئی۔  
بھارتی میڈیا کے مطابق، مقتول کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے شدید ذہنی دباؤ کی وجہ بیوی کے مبینہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازعات تھے۔ بیوی رینوکا کا تعلق ایک کاروباری شخص ایم رمانا ریڈی سے تھا، جس کے سبب ان کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے۔  رپورٹ کے مطابق جنوری میں بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، اور بعد میں بیٹے نے بیوی کے غائب ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی۔ والد کا دعویٰ ہے کہ بیٹے کو ایک نامناسب ویڈیو موصول ہوئی تھی، جس نے اسے ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔  پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیوی اور اس کے مبینہ ساتھی کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اور دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔  متوفی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، اور اس کے دو کم عمر بچے بھی ہیں۔