یو ایس اے کرکٹ کو آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامن

یو ایس اے کرکٹ کو آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے امریکا کی قومی کرکٹ باڈی یو ایس اے کرکٹ کو معطل کیے جانے کا سنجیدہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جولائی 2023 میں دیا گیا 12 ماہ کا گورننس نوٹس اب ختم ہونے کو ہے، جس میں امریکی کرکٹ بورڈ کو شفافیت، بہتر آپریشنل مینجمنٹ، اور داخلی نظام میں اصلاحات لانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔آئی سی سی نے معاملات کی بہتری کے لیے ایک نارملائزیشن کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جسے بورڈ میں استحکام لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سال بھر کی مدت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی، جس پر آئی سی سی سخت مایوس ہے۔

اس تناظر میں اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کو آئی سی سی رکنیت سے معطل کر دیا جائے گا، کیونکہ گورننگ باڈی کو بدستور شدید انتظامی مسائل، شفافیت کی کمی اور ناقص مینجمنٹ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ یو ایس اے کرکٹ اس وقت ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کر چکا ہے، جس کے باوجود اندرونی بدانتظامی کی شکایات ختم نہیں ہو سکیں۔