کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کی نجکاری کا اعلان کیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کی نجکاری کا اعلان کیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ اعلان میلبرن میں ہونے والی بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران کیا گیا، جہاں چیف ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد واضح کیے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف لیگ میں نئی جان آئے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے ٹیلنٹ کی بھرتی آسان ہو جائے گی۔ گرین برگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے دنیا کے بہترین کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے میں سہولت ہو گی اور شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ لیگ کی نجکاری سے مالی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔