ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے گئے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میزائل تجربات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تجربات اڑیسہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ ان تجربات کو خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا مؤقف
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب پاکستان کے جدید نصر حتف-9 میزائل سے دیا جا سکتا ہے۔
نصر میزائل کی خصوصیات
جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دشمن کی پہلی ضرب (First Strike) کے خلاف مؤثر دفاعی ہتھیار ہے۔بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپور قوت رکھتا ہے۔
خطے میں سلامتی کے خدشات
ذرائع نے خبردار کیا کہ بھارت کے یہ اقدامات خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کر رہے ہیں اور امن کے لیے خطرہ ہیں۔