پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ 

پٹرول 1 روپے 54 پیسے ، ڈیزل 2 روپے 16 پیسے لٹر مہنگا کردیا گیا 

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)حکومت نے آج منگل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لٹر ہو گئی۔